"کام کرو اور دنیا بھی دیکھو" ایمیریٹس ایئر لائنز میں نوکری کے مواقع

متحدہ عرب امارات کی  ممتاز ائیرلائن ’ایمریٹس‘ نے اپنی کیبن کریو ٹیم کو وسعت دینے کے لئے نئی  اسامیوں  کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کےلیے خبر میں شامل ویب سائٹ پر کلک کیجیئے

"کام کرو اور دنیا بھی دیکھو" ایمیریٹس ایئر لائنز میں نوکری کے مواقع

متحدہ عرب امارات کی  ممتاز ائیرلائن ’ایمریٹس‘ نے اپنی کیبن کریو ٹیم کو وسعت دینے کے لئے نئی  اسامیوں  کا اعلان کر دیا ہے۔

 اگر آپ بھی اس  بہترین ائیرلائن کی ٹیم کا حصہ بنا چاہتے ہیں اور باعزت روزگار کے ساتھ دنیا کی سیر بھی کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک شاندار موقع ہے۔ 
خبر  کے مطابق، ائیرلائن کے کیبن کریو سٹا ف کی بھرتی کے لئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ایک پوسٹ جاری کردی گئی ہے ۔

 درخواست  دہندہ کے لئے ضروری ہے کہ اس کی عمر کم از کم 21 سال ہو جبکہ قد کم از کم 160سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔

 تعلیمی قابلیت کم از کم انٹرمیڈیٹ ہونی چاہیے اور انگریزی زبان پر عبور ضروری ہے۔ 
کیبن کریو کو ماہانہ 9500 درہم (تقریباً 286400 پاکستانی روپے) تنخواہ دی جائے گی، جس کا کچھ حصہ فکسڈ اور کچھ فلائنگ آورز پر منحصر ہوگا۔

 دیگر سہولیات میں لے اوور اخراجات، رہائش، رعایتی سفر اور ہر سال 30 چھٹیاں شامل ہیں۔

 مزید تفصیلات کے حصول اور درخواست دینے کے لئے ویب پیج http://www.emiratesgroupcareers.com/cabin-crew/ وزٹ کریں۔

 



متعللقہ خبریں