صدر ایردوان کی اپیل: قرضہ لینا ہو تو ڈالر کی بجائے سونے کی صورت میں لیں

آئی ایم ایف اپنے مقروض ممالک کی سیاست کو بھی کنٹرول میں لینے کی کوشش کرتا ہے، یہ دنیا کے غریب ممالک کو سسکاسسکا کر مار  رہے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

صدر ایردوان کی اپیل: قرضہ لینا ہو تو ڈالر کی بجائے سونے کی صورت میں لیں

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے منی ایکسچینج کے دباو میں آئے ہوئے ممالک سے ڈالر کی جگہ سونے کی صورت میں قرضہ لینے کی اپیل کی ہے۔

استنبول میں گلوبل انٹرپرائزنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ سیاست اور تجارت کے مرکز توجہ نقاط میں تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے۔ اب علاقے اور مقامیت کو توجہ میں رکھ کر حرکت کی جا رہی ہے اور رفتہ رفتہ یہ شعور بیدار ہونا شروع ہو گیا ہے کہ دنیا کو کسی واحد مرکز سے نہیں چلایا جا سکے گا۔

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے اپنے مقروض ممالک کی سیاست کو بھی  کنٹرول میں لینے کی کوشش میں ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "یہ دنیا کے غریب ممالک کو سسکاسسکا کر مار  رہے ہیں"۔

ترکی کے سال 2013 میں آئی ایم ایف کے قرضے سے  نجات پانے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا  کہ ڈالر کے ساتھ دنیا منی ایکسچینج کے دباو میں آ جاتی ہے لیکن سونا تاریخ بھر میں کبھی بھی دباو ڈالنے والا عنصر نہیں بنا۔

انہوں نے ممالک سے ڈالر کے ذریعے قرضہ لینے کی بجائے سونے کی صورت میں قرضہ لینے کی اپیل کی۔



متعللقہ خبریں