فرانس حکومت نے ایندھن پر ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا

پیرس میں پرتشدد احتجاج کے بعد فرانس حکومت نے  ایندھن  پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے

فرانس حکومت نے ایندھن پر ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا

پیرس میں پرتشدد احتجاج کے بعد فرانس حکومت نے  ایندھن  پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، آج بروز منگل سرکاری سطح پر بھی اس منسوخی کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ  تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی پیرس میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

 اس دوران متعدد عمارتوں اور سینکڑوں گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا تھا۔

 مظاہرین نے صدر ایمانویل ماکروں کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں