بھارتی راجدھانی پر آلودگی کے بادل،فضا خراب انسان بدحال

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ميں آلودگی کے سبب اب بھی ايمرجنسی نافذ ہے جس میں آج سے مزید اضافہ ہو گیا ہے

بھارتی راجدھانی پر آلودگی کے بادل،فضا خراب انسان بدحال

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ميں آلودگی کے سبب اب بھی ايمرجنسی نافذ ہے۔

گزشتہ  ہفتے فضائی آلودگی ميں معمولی کمی کے بعد گزشتہ روز سے اس ميں دوبارہ اضافہ نوٹ کيا گيا ہے۔

حکومت کی جانب سے کئی اقدامات کے باوجود دھند اور دھوئيں کی شدت ميں کمی نہيں آ رہی ہے۔

آج صبح کے اعداد و شمار کے مطابق نئی دہلی کی فضا ميں زہريلے مواد کا تناسب لگ بھگ پانچ سو ہے جبکہ اسے زیادہ سے زیادہ پچاس کے قريب ہونا چاہيے۔

علاوہ ازيں گزشتہ روز بيشتر پروازوں کے منسوخ ہونے کے بعد آج چند بين الاقوامی فضائی  کمپنيوں نے دہلی کے ليے اپنی پروازيں بحال کر دی ہيں۔

 



متعللقہ خبریں