فلپائن:ڈینگی کے خلاف ٹیکوں کے منفی اثرات،محکمہ قانون نے تفتیش شروع کردی

فلپائن کے محکمہ قانون نے ڈینگی کے خلاف استعمال کی جانے والی دوا کے نقصان دہ اثرات  سے متعلق  تحقیقات شروع کر دی ہیں

فلپائن:ڈینگی کے خلاف ٹیکوں کے منفی اثرات،محکمہ قانون نے تفتیش شروع کردی

فلپائن کے محکمہ قانون نے ڈینگی کے خلاف استعمال کی جانے والی دوا کے نقصان دہ اثرات  سے متعلق  تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 یاد رہے کہ  اس پروگرام کے تحت 7 لاکھ 30ہزار بچوں کو یہ دوا دی گئی تھی تاہم، بعد میں چند  اطلاعات  میں کہا گیا تھا کہ مریضوں پر اس دوا کے منفی اثرات دیکھے گئے ہیں۔

 دوا تیار کرنے والے فرانسیسی ادارے سانوفی پاسچر کے مطابق، ایسے بچے جو ڈینگی سے متاثر نہیں تھے مگر انہیں یہ دوا دی گئی ان پر اس کے منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

 محکمہ قانون  کا کہنا ہے کہ 70 ملین ڈالر کے سرمایے سے جاری اس ڈینگی ویکسینیشن پروگرام کی تفصیلی جانچ کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں