ماہرین نےامید دلادی، بے اولاد جوڑے یہ غذائیں کھائیں بچوں کی کلکاریاں سنیں

ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیقی مقالہ امریکن جرنل آف آبسٹریٹرکس اینڈ گائناکولوجی میں شائع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بعض غذائیں جوڑوں میں بے اولادی ختم کرکے انہیں اولاد کی نعمت فراہم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں

ماہرین نےامید دلادی، بے اولاد جوڑے یہ غذائیں کھائیں بچوں کی کلکاریاں سنیں

بعض غذائیں جوڑوں میں بے اولادی ختم کرکے صاحب اولاد بنانے  میں مدد کرسکتی ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیقی مقالہ امریکن جرنل آف آبسٹریٹرکس اینڈ گائناکولوجی میں شائع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بعض غذائیں جوڑوں میں بے اولادی ختم کرکے انہیں اولاد کی نعمت فراہم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔

ڈاکٹر ہوزے شیوارو نے کہا کہ کئی لوگ غذاوں اور تولید کے درمیان تعلق کو اہمیت نہیں دیتے لیکن اب گزشتہ 10  سالوں  کی تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مرد ہو یا عورت اُن کے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں غذائیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

 مثلاً ہم جانتے ہیں کہ سافٹ ڈرنکس عملِ تولید کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔

ان ماہرین نے چند اہم غذاوں  پر زور دیا ہے کہ جو لوگ اپنے گھر میں بچوں کی کلکاریاں سننا چاہتے ہیں وہ انہیں ضرور آزمائیں۔

ان غذاوں میں اومیگا تھری   اور حیاتین ڈی ،سویا بین ،اناج ،دالوں  ،پھلوں اور سبزیوں    کا استعمال قابل ذکر ہے۔



متعللقہ خبریں