نائیجریا، خوراک کی کمیابی سے 25 بچوں کی اموات

سال کے پہلے 4 ماہ میں 18 ہزار 652 بچوں کو اسی  سبب کے ساتھ  اسپتالوں  میں زیر ِ علاج لیا گیا

نائیجریا، خوراک کی کمیابی سے 25 بچوں کی اموات

نائیجریا کے شمال میں واقع جیگاوا صوبے  میں خوراک کی کمیابی کی بنا پر 4 ماہ میں 25 بچے اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں تو تقریباً 19 ہزار زیر ِ علاج ہیں۔

صوبائی  نیوٹریشن  ادارے کے منیجر  عمر نے ایک تحریری اعلان میں کہا ہے کہ 4 ماہ میں 25 بچے  خوراک کے فقدان اور ناقص  ماحول کی بنا پر  ہلاک ہو ئے ہیں، جبکہ سال کے پہلے 4 ماہ میں 18 ہزار 652 بچوں کو اسی  سبب کے ساتھ  اسپتالوں  میں زیر ِ علاج لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی انتظامیہ اور اقوام متحدہ کی مشترکہ کاروائیوں کے دائرہ کار میں سال 2017 میں 10 ہزار بچوں کو خوراک  فراہم کی گئی تھی تا ہم یہ  سطح بہت کم ہے  بچوں کو کہیں زیادہ  خوراک کی ضرورت لا حق ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں