بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک و زخمی

بھارتی ریاستوں مغربی بنگال اور مشرقی پنجاب میں شدید طوفانِ باد و باراں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 28افرادہلاک ہوگئے

بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک و زخمی

مغربی بنگال اور مشرقی پنجاب میں شدید طوفانِ باد و باراں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 28افرادہلاک ہوگئے ۔

خبر  کے مطابق، مون سون سے قبل آنے والے اس طوفان میں جھکڑوں کی رفتار100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی۔

ریاست  اترپردیش میں طوفان سے منہدم ہونے والے مکانات، درختوں کے اکھڑنے اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے سے 18 افراد مارے گئے۔

 ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ  زخمی ہونے والوں کی تعداد 12 سے زائد ہے۔

مغربی بنگال میں بھی  آسمانی بجلی گرنے سے 10افراد ہلاک ہوئے۔

 واضح رہے کہ بھارت میں رواں  سال مئی سے آنے والے طوفانوں کے غیرمعمولی سلسلے میں200 سے زائد افراد ہلاک ہو   چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں