اعصابی زہر"نوویچوک" سے متاثرہ خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

"نوویچوک" نامی اعصابی زہر سے متاثرہ اور گزشتہ ہفتے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لائی جانے والی برطانوی خاتون انتقال کر گئی ہے

اعصابی زہر"نوویچوک" سے متاثرہ خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

"نوویچوک" نامی اعصابی زہر سے متاثرہ اور گزشتہ ہفتے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لائی جانے والی برطانوی خاتون انتقال کر گئی ہے۔

یہ بات لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ کی طرف سے گزشتہ رات بتائی گئی۔

 44 سالہ خاتون اور اس کا 45 سالہ  شریک حیات ایک ہفتہ قبل بے ہوشی کی حالت میں برطانوی شہر سالسبری کے قریبی قصبے ایمزبری کے ایک ہسپتال میں لائے گئے تھے۔

 برطانوی طبی اور کیمیائی ماہرین کے مطابق یہ جوڑا بھی" نوویچوک" نامی اسی اعصابی زہر کا نشانہ بنا تھاجو کہ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس سرگئی اسکرپل اور اس کی بیٹی یولیا پر سالسبری میں   استعمال کیا گیا تھا ۔



متعللقہ خبریں