کھیلوں کی دنیا 01

سال 2017 اور کھیلوں کے مقابلے

کھیلوں کی دنیا 01

  ہر نیا سال  امیدوں کا پیام لے کر آتاہے   لہذا امید ہے  کہ  اس سال  بھی   ہمیں  بعض مسرتوں ،کامیابیوں اور ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑے گا  بالخصوص کھیلوں کی دنیا میں یہ بات  طے ہوگی ۔

 سال 2017 کھیلوں کے نئے مقابلوں کا میزبان ہوگا  جس میں  کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید چار چاند لگانےکے لیے   بے تاب ہونگے اور  اس کے ساتھ ساتھ نو آموز کھلاڑیوں کو بھی   اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا اس سال موقع مل سکے گا۔

  آیئے ذرا سال 2016 کے ریو اولمپکس پر نظر ڈالتے ہیں     جس میں 206 ممالک کے  تقریباً 10500 کھلاڑیوں نے   عالمی  امن، بھائی چارگی   اور دوستی    کے جذبات کا بھرپور مظاہرہ کرتےہوئے اپنی صلاحیتوں کا  جیتا جاگتا ثبوت بھی دیا ۔ یہ مقابلے  عوام شائقین کھیل نے برازیل کے ہوم گراونڈز کے علاوہ  دنیا کے ہر گوشے میں  اپنے ٹی وی سیٹس پر  بھی دیکھے جہاں  کامیابی و ناکامی کے ملے جلے احساسات کا  بھی ہم نے نظارہ کیا ۔

ان مقابلوں میں امریکہ نے سونے کے  46 چاندی کے  37 اور کانسی کے 38  کل 121 تمغے حاصل کرتےہوئے سبقت پائی جس کے بعد   70 تمغوں کے ساتھ چین،67 کلے ساتھ برطانیہ اور 56 کے ہمراہ روس  سر فہرست رہے۔ اس دوران  امریکی پیراک  مائیکل فیلپس کا بھی ذکر کرنا ضروری ہوگا جنہوں نے  4 اولمپک مقابلوں میں بیک وقت ایک سے زیادہ تمغے حاصل کرنے کا  اعزاز حاصل کیا ۔ان  25تمغوں میں سے 21 سونے کے ہیں۔ اس کے بعد جمیکا  کے  ایتھلیٹ  اوسین بولٹ     کا نام آتا ہے  جو کہ تین بار اولمپک چیمیئن  کا اعزاز  بھی حاصل کر چکے ہیں۔

 یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ کی میز بانی کا شرف  فرانس کو حاصل ہوا جس کا کپ پرتگال اپنے گھر لے گیا ۔

ٹینس کے گرانڈ سلیم  ٹورنامنٹ     مقابلوں میں بلا شبہ  آسٹریلیئن  اوپن، رولانڈ گیرس ۔ومبلڈن اور امریکن اوپن کا ڈنکہ بجتا رہا ۔ آسٹریلئن اوپن  اور رولانڈ گیرس   ٹورنامنٹس مین  نوواک یوکوویچ  کا سکہ جما رہا  جبکہ ومبلڈن اوپن  میں  اینڈی مری  اور امریکی اوپن میں اسٹان  وارینکا نے  کپ  اپنے  نام کیے ۔

 اینڈی مرے  کو ملکہ  برطانیہ نے اپنے  اعلی اعزاز" سر" کا خطاب دیا ۔ دوسری جانب   راجر فیڈریر ،رافیل نادال  زخمی ہونےکے باعث مقابلوں سے دور رہے  اور ماریا شاراپووا   ڈوپنگ اسکینڈل کی وجہ سے  مقابلوں سے باہر رہیں۔

 ایک بری خبر یہ بھی اس سال ملی کہ برازیل کی     مقامی فٹ بال ٹیم  کولمبیا میں ایک  فضائی حادثے کا شکار ہو گئی  ۔

 عالمی سپر اسپورٹس  کے مقابلے  اسپین میں منعقد ہوئے جن میں  ترک موٹر سائیکلسٹ کنعان  سوفو اولو نے پانچویں بار یہ مقابلہ جیت لیا ۔

امید ہے کہ نیا سال  کھیلوں کے مقابلوں کا   بہترین سال ثابت ہوگا۔


ٹیگز: دنیا , کھیل

متعللقہ خبریں