کھیلوں کی دنیا 38

باسکٹ بال کےیورپی مقابلے،سلوانیہ کی کامیابی

کھیلوں کی دنیا 38

یورپی باسکٹ بال    کے فائنل مقابلے میں  سلو وانیہ نے  سربیا کو 85 کے مقابلے میں 93 پوائنٹس سے  ہراتےہوئے   چیمپئن  بننے  کا اعزاز حاصل کیا ۔

 ان مقابلوں میں سلووانیہ نے   اس سے پیشتر پولینڈ،فن لینڈ،یونان،آئز لینڈ اور فرانس کو شکست دینےکے بعد  یوکرین کو کوارٹر فائنل   ، اٹلی کو سیمی فائنل اور  سربیا کو فائنل میں ہرا یا ۔ سلووانیہ   کو اس فائنل میں کھیلنے کا پہلی بار اعزاز  ملا جس پر اس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے یہ کپ اپنے نام کیا۔

  یہ مقابلے 31اگست  کو شروع ہو کر 17 ستمبر کو ختم ہوئے جو کہ شائقین باسکٹ بال کےلیے ایک  ہیجان  بھری سوغات   بھی ثابت ہوئے۔

     23 سال  سے کم عمر  خواتین    والی  بال مقابلوں   میں  چیمپئن  ترکی بن گیا ۔ ترکی  نے فائنل مقابلے میں  سلووانیہ کو  0 کے مقابلے میں  4  سیٹس سے  شکست دیتے ہوئے سونے کا تمغہ  حاصل کیا ۔

 اس سے قبل ترکی  سن 2015 میں بھی چیمپیئن بنا تھا ۔ اس اثنا   میں  عالمی والی بال فیڈریشن   نے   مستقبل میں کھیل سے متعلق نئے قوانین   کا تجربہ کرنا  شروع کر دیا ہے  جس کے تحت ایک سیٹ  کےلیے اب  15 پوائنٹس  حاصل کرنا ضروری ہوگا جبکہ  زیادہ سے زیادہ سیٹس کی تعداد 7 تک ہوگی ۔

فارمولا  ون   کا 14 واں مرحلہ لوئس ہملٹن  نے جیتا  جو کہ  سنگا پور  میں واقع مرینا بے  اسٹریٹ نامی ٹریک پر  منعقد ہوا ۔5065 میٹر طویل اس  ٹریک  کے 62 چکر  ہملٹن نے  2 گھنٹے 3 منٹ اور 23 سیکنڈز میں مکمل  کیے اور اپنی برتری قائم رکھی ۔لوئس ہملٹن  نے یہ  مسلسل  تیسری کامیابی  ہے۔  14 مرحلے میں  حادثات  بھی کافی  دیکھنے میں آئے  جن میں  کمی رائی  کونین،میکس  ورسٹاپن اور سیبسیتیان ویٹل کے نام نمایاں رہے ۔

 اس دوڑ    میں  268 پوائنٹس کے ساتھ  لوئس ہملٹن پہلی،235 کے ساتھ سیبیستیان  ویٹل دوسری ،والتیری  بوتاس 212   کے ساتھ  تیسری  ڈینیئل ریکیارڈو 162  کے ساتھ  چوتھی اور  کمی رائی کونین 138 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر ہیں۔

 فارمولا ون  کے  مقابلوں کا 15 واں مرحلہ اب  ملیشیا  میں یکم اکتوبر سے منعقد ہوگا۔

 موٹر اسپورٹس  سپر اسٹوک 1000 یورپی چیمپیئن شپ کا 7 واں  مرحلہ  توپراق رازغاتلی اولو نے جیتا ۔

یہ دوڑ پرتگال کے شہر پورتو ماو میں 4592 میٹر لمبے ٹریک  پر   منعقد ہوئی  جس میں  ترک موٹر سائیکل  سوار نے  اس سیزن کی تیسری کامیابی اپنے نام کی ۔

اس دوڑ کا اگلا مرحلہ یکم اکتوبر سے فرانس میں ہوگا۔

 

 سائیکل  دوڑ  میں کرس فروم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں  جنہوں نے حال ہی میں  23 سال کی عمر  میں ہسپانوی  سائیکل ٹور بھی جیتا۔

 راجر فیڈیریر اور رافیل نادال  کے درمیان  مقابلے بازی کورٹس سے باہر بھی جاری ہے۔ فیڈریری نے 19 اور نادال  نے  16 گرانڈ سلام جیتے ہیں۔ خیال ہے کہ 36 سالہ فیڈریر    پر 31 سالہ  نادال جلد ہی سبقت حاصل کر لیں گے  ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں