کھیلوں کی دنیا 43

موٹر سائیکل دوڑ کے مقابلے

کھیلوں کی دنیا 43

اٹلی کے موگیلو سرکٹ پر ہونے والی سیزن کی چوتھی ریس میں ہونڈا رائیڈر ڈینی پیڈروسا نے تیئیس چکروں پر مشتمل ریس کا فاصلہ بیالیس منٹ اور اٹھائیس اعشاریہ صفر چہ سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی حاصل کی۔

 یہ پیڈروسا کی رواں سیزن میں پہلی کامیابی تھی۔ا سپین ہی کے جارج لورینزو چار اعشاریہ صفر ایک سیکنڈز کے فرق کے ساتھ دوسرے اور اٹلی کے آندرے ڈیووزیوسو مزید چہ سیکنڈز کے فرق کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ موٹو جی پی سیزن کی اگلی ریس برطانیہ گراں پری بیس جون سے شروع ہو گی۔

 آسٹریلیا میں سجا اعصاب شکن موٹو جی پی ریس، 27 لیپس پر مشتمل ریس کا ہر لمحہ سنسنی خیز رہا ۔ کبھی ایک رائیڈر فنش لائن پہلے عبور کرتا اور کبھی دوسرا رائیڈرز بازی مارتا۔

اسپینش رائیڈر مارک مارکوئیز نے فرانسیسی حریف جوہان زار کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے چیکرز فلیگ تھاما  جبکہ موٹو جی پی ٹو ریس میں پرتگال کے میگوئل اولیورا نے مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کر کے وکٹری اسٹینڈ پر قبضہ جمایا۔

موٹو جی پی تھری کے مقابلوں میں اسپین کے یوآن مائر نے فتح اپنے نام کی۔

سائیکل دوڑ کے مقابلوں میں  فرانس سائیکلنگ  ٹور   کے 2018 کے مراحل کی متعارفی تقریب پیرس میں منعقد ہوئی ۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ مقابلے  21 مراحل پر مشتمل ہونگے جو کہ  7 تا 29 جولائی کے درمیان  فرانس کے ساحلی شہر  واندی سے شروع ہو کر   پیرس میں ختم ہونگے۔

 گالف کے مایہ ناز کھلاڑی ٹائیگر ووڈز جو ان دنوں  میدان سے دور ہیں  ان کے مینجر نے اب ان کی  کھیل میں واپسی کی نوید سنائی ہے ۔

3 سالہ عرصے میں  4 بار آپریشن ہونے والے ووڈز  نے اب تک گالف   کے 14 اعزازات  اپنے نام کرتےہوئے دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی کا بھی تمغہ اپنے سینے پر سجایا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں