کھیلوں کی دنیا 45

عالم کھیل سے خبریں

کھیلوں کی دنیا 45

ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اعلامیے میں کہاکہ 14 اگست کو کوالالمپور میں منعقدہ میچ کے دوران ہمسایہ ملک کیخلاف 2-1 سے فتح پر ملائیشین سپورٹرز نے نعرے لگائے تھے کہ ’’برونائی کے کتوں کو ماردینا چاہیے‘‘۔ اس کے 2 دن بعد سنگاپور سے میچ کے موقع پر بھی دوبارہ یہ نعرے گراؤنڈ میں سنے گئے تھے جبکہ اے ایف سی ڈسپلنری کمیٹی نے فٹبال ایسوسی ایشن آف ملائیشیا پر ہر واقعہ پر 15،15 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ فٹبال ایسوسی ایشن کو بھی چینی نیشنل ٹیم کے ترانے پر نعرے لگانے پر تنبیہ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز کے دوران پیش آیا تھا۔

پشاور کی بیٹی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں ستاون کلو گرام کیٹگری مقابلے میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔ فخر پاکستان مریم نواز نے کہا کہ مجھے اس کامیابی پر بہت خوشی ہے، میری کچھ دوستوں نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ آپ اپنے ٹیلنٹ کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کریں، اس کا کہنا تھا کہ میری دوستوں نے میرا حوصلہ بڑھایاتو میں نے اپنا کیئرئر شروع کیا، کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی، روزانہ سخت ورزش کرنا اپنا معمول بنا لیا اور بالاخر آج مجھے یہ کامیابی ملی ہے۔ مریم نسیم کا کہنا تھا کہ یہ میرا پہلا کارنامہ تھا ابھی میرے لیے بہت چیلنجز ہیں،میں مستقبل میں پاکستان کا نام مزید روشن کرنا چاہتی ہوں۔ مریم نسیم نے ویٹ لفٹنگ میں دلچسپی لینے والی لڑکیوں کو بھی مشورہ دیا کہ اپنے ٹیلنٹ کو استعمال کرتے ہوئے دنیا میں سبز ہلالی پرچم کی عزت و تکریم کو سربلند کریں۔ اپنی خوراک پر بات کرتے ہوئے فخر پاکستان کا کہنا تھا کہ ویٹ لفٹنگ کے لیے باڈی کی فٹنس بہت ضروری ہے لہذا ایسی خوراک کا استعمال کرنا چاہئے جو آپ کی باڈی کو فٹ رکھے۔

ورلڈ سپر بائیک ایونٹ قطر میں ہوا۔عالمی چیمپئین برطانیہ کےجوناتھن نےپُول پوزیشن سےمقابلے میں حصہ لیا، پھرکسی کو بھی انہوں نے آگے نکلنے نہ دیا ، سب سے پہلےفاصلہ پورا کرکےریس جیت لی۔

پیرس ماسٹر ٹینس میں فرانیسی کھلاڑی کا اپ سیٹ حیران کن رہا۔ سیڈڈ کھلاڑی کو شکست دے دی۔نکولس ماہٹ نے اسپین کے پیبلو کیرینوکواسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

دوسرے راؤنڈ کے میچ میں ڈومینک کو جرمنی کے پیٹرگوجوزک نے ٹف ٹائم دیا۔ تیسرے سیٹ میں آسٹرین کھلاڑی کو کامیابی ملی۔

لوئس ہملٹن میکسیکن گراں پری جیت کرچاربارفارمولا ون ورلڈ چیمپئن بننے والے پہلے برطانوی ڈرائیور بن گئےہیں۔

مرسڈیز کے ڈرائیور لوئس ہملٹن کا میکسیکن گراں پری میں آغاز متاثر کن نہیں تھاجبکہ ابتدا میں ان کی گاڑی کو حادثہ بھی پیش آی

اس جیت کے ساتھ ہی وہ چار بار فارمولا ون ورلڈ چیمپئن بننے والے پہلے برطانوی بھی بن گئے۔

 


ٹیگز: دنیا , کھیل

متعللقہ خبریں