کھیلوں کی دنیا 47

کھیلوں کے مقابلے

کھیلوں کی دنیا 47

چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن ڈبلز کی سابق عالمی نمبرایک اور سنگلز کی دوسری پوزیشن کی حامل کھلاڑی یانا نووٹنا کا کینسر کے باعث انتقال ہوگیا۔

انکی عمر 49برس تھی، عالمی ٹینس ایسوسی ایشن نے یہ افسوسناک اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جانا نے کینسر سے ایک طویل عرصے تک مقابلہ کیا اور وہ اپنے آبائی ملک چیک ری پبلک میں اپنے اہل خانہ کے درمیان انتقال کرگئیں۔

اپنے شاندار ایتھلیٹک کی وجہ سے جانی جانے والی جانا نےپروفینشل وومن سرکٹ میں چودہ برس کے دوران چوبیس ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹلز اور 76ڈبلز ٹائٹلز اپنے نام کیے تھے۔

دوبار ومبلڈن سنگلز کے فائنل تک رسائی کے باوجود انکی اصل شہرت کی وجہ 1998کےسنگلز کے فائنل میں فرانس کی نتھالی توزیٹ کے خلاف کامیابی تھی۔انھوں نے 1997کے ڈبلیو ٹی او فائنل میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا پر جعلسازی کا مقدمہ درج کرلیا۔

نئی دہلی کی مقامی عدالت نے گڑگاؤں کے قریب قائم پرتعیش ہاؤسنگ سوسائٹی میں غبن اور فراڈ کے مقدمے میں ماریہ شراپوا کا نام بھی شامل کرنے کی ہدایات دی تھیں جس کے بعد پولیس نے ٹینس اسٹار کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ماریہ شراپوا پر الزام ہے کہ انہوں نے رہائشی پروجیکٹ ’’بیلیٹ بائے شراپوا‘‘ کی تشہیری مہم میں حصہ لیا تھا جبکہ اس پروجیکٹ پر کبھی کام ہی شروع نہیں ہوا۔

بلغاریہ کے گریگوردیمتروف نے بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو ہراکر اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

لندن میں کھیلے گئے اے ٹی پی ٹنس ٹورنامنٹ کے فائنل میں بلغاریہ کےگریگوردیمتروف نے حریف کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کے خلاف پہلا سات پانچ سے جیتا۔

دوسرے سیٹ میں ڈیوڈ گوفن نے کم بیک کرتے ہوئے سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں گریگر ڈی میٹرویو نے حریف کھلاڑی کو چھ تین سے ہراکر اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

گریگوردیمتروف نے نہ صرف ڈھائی کروڑ روپے سے زائد انعامی رقم حاصل کی بلکہ سال کے اختتام میں ورلڈ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

آسٹریلوی شہر کوفس ہاربر میں ورلڈ ریلی چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈرائیورز اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ورلڈ ریلی چیمپئن شپ کے نام سے یہ دلچسپ کار ریس21مختلف اسٹیجز پر مشتمل ہے جس کے دوران تمام ڈرائیورز کو مختلف اوردشوار راستوں سے گزرنا ہوتا ہے۔

ابتدائی راؤنڈز میں ناروے کے اینڈریاس مکلسن نے برتری حاصل کی ہوئی ہےتاہم، 4روز تک جاری رہنے والی تقریباً 950کلو میٹر طویل اس ریلی کا آغاز 16نومبر کو ہوا جبکہ19نومبر کو یہ ریلی اختتام پذیر ہوجائے گی۔


ٹیگز: ٹینس , کھیل

متعللقہ خبریں