کھیلوں کی دنیا 48

کھیل کی دنیا سے

کھیلوں کی دنیا 48

لیونل میسی نے بارسلونا کے ساتھ 2021 تک معاہدہ کرلیا ،ارجنٹائن کے سپر اسٹار میسی اب 2021 تک بارسا کے لئے کھیلیں گے، معاہدہ سات سو ملین یوروز میں طے ہوا۔ارجنٹائن کے اسٹرائیکر لیونل میسی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کے ساتھ معاہدے کی تصدیق جولائی میں کردی تھی تاہم اس سلسلے میں باضابطہ تقریب نہیں ہوئی تھی۔گزشتہ روز بارسا اور میسی کے درمیان معاہدے کی آفیشل سائننگ تقریب ہوئی ۔میسی 2021 تک بارسلونا کے ساتھ ہوں گے جبکہ  معاہدے کی رقم 700 ملین یوروز ہے۔

 

چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن ڈبلز کی سابق عالمی نمبرایک اور سنگلز کی دوسری پوزیشن کی حامل کھلاڑی یانا نووٹنا کا کینسر کے باعث انتقال ہوگیا۔

انکی عمر 49برس تھی، عالمی ٹینس ایسوسی ایشن نے یہ افسوسناک اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جانا نے سرطان سے ایک طویل عرصے تک مقابلہ کیا اور وہ اپنے آبائی ملک چیک ری پبلک میں اپنے اہل خانہ کے درمیان انتقال کرگئیں۔

اپنے شاندار ایتھلیٹک کی وجہ سے جانی جانے والی جانا نےپروفیشنل وومن سرکٹ میں چودہ  سال  کے دوران چوبیس ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹلز اور 76ڈبلز ٹائٹلز اپنے نام کیے تھے۔

دوبار ومبلڈن سنگلز کے فائنل تک رسائی کے باوجود انکی اصل شہرت کی وجہ 1998کےسنگلز کے فائنل میں فرانس کی نتھالی توزیٹ کے خلاف کامیابی تھی۔انھوں نے 1997کے ڈبلیو ٹی او فائنل میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

روس میں فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ایونٹ کاآفیشل پوسٹر جاری کر دیا گیاجبکہ ماسکو میں فٹ بال ورلڈ کپ تھیم ٹرین سروس کا آغازبھی ہو گیا۔

آئندہ برس روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اسی سلسلے میں ورلڈ کپ 2018 کا آفیشل پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2018 میں شرکت کے لیے تمام 32 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا۔

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ترجیحی بنیادوں پر مشتمل 4 درجات کی فہرست جاری کی ہے جس میں پہلے درجے میں میزبان ملک روس ٹاپ سیڈ ہے۔

فیفا نے اکتوبر کی درجہ بندی کا استعمال کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2018 میں شریک ٹیموں کی درجہ بندی کی ہے جس کے مطابق روس 65ویں نمبر پر ہے تاہم 2018 میں فٹ بال کے عالمی کپ کی میزبانی کی وجہ سے یہ ایونٹ کی ٹاپ سیڈ ہے۔

پہلے درجے کی دوسری پوزیشن پر جرمنی، تیسری پر برازیل، چوتھی پر پرتگال، پانچویں پر ارجنٹینا، چھٹی پر بیلجیئم، ساتویں پر پولینڈ جبکہ آٹھویں پر فرانس موجود ہے۔

اسی طرح دوسرے درجے میں پہلی پوزیشن پر اسپین، دوسری پر پیرو، تیسری پر سوئٹزرلینڈ، چوتھی پر انگلینڈ، پانچویں پر کولمبیا، چھٹی پر میکسیکو، ساتویں پر یوروگوائے جبکہ آٹھویں پوزیشن پر کروشیا موجود ہے۔

تیسرے درجے کی آٹھ ٹیموں میں پہلی پوزیشن پر ڈنمارک، دوسری پر آئس لینڈ، تیسری پر کوسٹاریکا، چوتھی پر سوئیڈن، پانچویں پر تیونس، چھٹی پر مصر، ساتویں پر سنیگال جبکہ آٹھویں پر ایران موجود ہیں۔

عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب ماسکو میں فٹبال ورلڈ کپ تھیم ٹرین سروس کا آغاز بھی ہو گیا۔ فٹبال کے عالمی مقابلوں کے رنگ میں رنگی یہ ٹرین فٹبال کی دیوانوں کیلئے ورلڈ کپ سے پہلے دیا جانے والا تحفہ ہے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں