اقتصادی جائزہ - 08

ترکی کی سن 2017 کی پہلی سہہ ماہی   میں  ترقی کی شرح   7.4 فیصد رہی ہے  جس کہ  ترکی کے روزگار فراہم کرنے کے اعدادو شمار پر  مثبت اثرات  مرتب ہوئے ہیں۔  اس طرح سن 2018  پر بھی  ان اعدادو شمار  کے  اثرات  کس طرح اور کن شعبوں پر مرتب ہوں گے

اقتصادی جائزہ - 08

نومبر 2017 میں  جاری کردہ روزگار سے متعلق اعداد وشمار  کے بعد ترکی پر   اقتصادی لحاظ سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ترکی کی سن 2017 کی پہلی سہہ ماہی   میں  ترقی کی شرح   7.4 فیصد رہی ہے  جس کہ  ترکی کے روزگار فراہم کرنے کے اعدادو شمار پر  مثبت اثرات  مرتب ہوئے ہیں۔  اس طرح سن 2018  پر بھی  ان اعدادو شمار  کے  اثرات  کس طرح اور کن شعبوں پر مرتب ہوں گے اس کا جائزہ  لیا جائے گا۔

یلدرم بیاضد  یونیورسٹی  کی  سوشل سائنسز   فیکلٹی  کے اقتصادی امور کے ڈیپارٹمنٹ  کے پروفیسر ڈاکٹر  ایردال   تاناس  قارا گیول کے جائزے کو آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔

 نومبر 2017 میں  جاری کردہ روزگار سے متعلق اعداد وشمار   سے پتہ چلتا ہے کہ ترکی میں  روزگار کے شعبے میں     بڑے پیمانے پر   پیش رفت دیکھی گئی ہے۔  ترکی میں بے روزگاری    گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں  12.1 فیصد  تک پہنچ چکی تھی لیکن جب ان اعدادو شمار  کو پیش کیا گیا تو اس میں کچھ حد تک کمی ہوئی  جو   10.3 فیصد  تک رہی ۔   بے روزگاری میں ہونے والی  کمی    کے ساتھ ساتھ  روزگار فراہم کرنے کے مواقع میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس طرح  نومبر سن 2017        میں  روزگار فراہم کرنے کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اس میں   ایک ملین  چار لاکھ  48 ہزار   افراد کا اضافہ ہوتے ہوئے یہ   تعداد  28 ملین   پانچ لاکھ  15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ روزگار فراہم کرنے کی  وجوہات  مندرجہ ذیل ہیں۔

  • کام کرنے کے حالات  میں  اصلاحات   اور  نئے امور کی انجام دہی۔
  • ترکی میں بڑھتی  ہوئی  شرح  ترقی۔
  • روزگار فراہم کرنے کی ترغیب  اور حمایت۔
  • سن 2017 میں  روزگر فراہم کرنے سے مہم  پر عمل درآمد ۔

اس عرصے کے دوران  روزگار فراہم کی مہم     کے ساتھ ساتھ  نئے  اقدامات نے بھی روزگار کی شرح بلند  کرنے میں اہم کردارادا کیا۔  علاوہ ازیں نوجوان   اور خواتین کو روزگار کے نئے نئے موقع فراہم کیے گئے جس کے نتیجے میں ترکی میں  سن 2017 کی پہلی سہہ ماہی میں شرح ترقی   7.4 فیصد تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے  روزگار کے موقع میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔

ترکی میں اب  روزگار کے موقع فراہم کرنے کے لیے اس کی کوالٹی کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔  جس کے نتیجے میں  کام کرنے کے ٹرینڈ میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس ٹرینڈ کو قائم رکھنے کے لیے   روزگار فراہم کرنے کی ترغیب کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

سن 2018 میں روزگار کے مواقع  زیادہ سے زیادہ فراہم کرنے کے  لیے  ترکی کو پہلے سے زیادہ  ترغیبی پیکیج اور اصلاحات کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔  اس کے لیے پیشہ وارانہ  ٹریننگ اور تعلیم و تربیت نہایت ضروری ہے۔

روزگار  کے مواقع  فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے اس کے  لیے باقاعدہ پلانگ کی ضرورت ہے تاکہ یہ سلسلہ  آگے بڑھتا رہے اور اس کے ساتھ ہی ساتھ  ترکی کی ترقی کی شرح بھی بلند ہونے کی ضرورت  ہے۔

روزگار کے موقع پیدا کرنے کے لیے   ترقی کی شرح میں مسلسل بلندی کی ضرورت ہے۔

آق پارٹی کے اقتصادی امور  کے شعبے  کے مطابق  ترقی کی شرح کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کے لیے  صنعتی شعبے  اور  درمیانے درجے کے کاروبار کرنے والے ادارے " کوبی "   کی بھی اس سلسلے میں آگے بڑھتے ہوئے  ترکی کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں   ترقی کے اقتصادی ترقی کے چھ مختلف علاقوں میں تقسیم کرتے ہوئے  روزگار فراہم کرنے کے ترغیب دینے والے پہکجیز پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

علاوہ  ازیں توانائی کے شعبے   میں حالیہ کچھ عرصے سے جاری پیش رفت  اور ترقی  اور خاص طور پر   قابلِ تجدید توانائی  کے ذرائع  کے بارے میں سن 2019 تک  قابلِ تجدید توانائی  میں بجلی کی پیداوار  کل 45 ہزار میگا واٹ تک پہنچنے  کی توقع کی جا رہی ہے جس سے  روزگار کے مزید مواقع پیدا  ہوں گے۔

اس طرح  توانائی کے شعبے میں   سرمایہ کاری   خاص طور  قابلِ تجدید توانائی  کے شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری سے ترکی  میں روز گار کے نئے اور مزید مواقع  پیدا ہوں گے۔



متعللقہ خبریں