پاکستان ڈائری - 15

آج ہم پاکستان ڈائری میں آپ کی ملاقات مسلم لیگ ن کو پارٹی ترانہ دینے والے سنگر فرحان این ٹی ایف سے کروائیں گے

پاکستان ڈائری - 15

پاکستان ڈائری - 15

دور جدید کی سیاست میں پارٹی نغموں کی بہت اہمیت ہے۔پاکستان کی تمام ہی سیاسی جماعتیں اپنے پارٹی نغموں کی تیاری پر خوب دھیان دیتی ہیں ۔جلسوں ، کارنر میٹنگز اور دیگر تقریبات میں کارکنوں کا لہو گرمانے کے لئے یہ نغمے چلائے جاتے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ ن اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ انہیں بنا تیاری کے ہی پارٹی ترانہ مل گیا۔ "میاں دے نعرے وجنے وی وجنے" لاہور کے مقامی گلوکار نے اپنے طور پر تیار کیا اور اس کو فیس بک پر ریلیز کردیا ۔2013 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد یہ نغمہ ان کے ہر جلسے تقریب اور ریلی میں لگایا گیا تاہم سنگر کو پذیرائی نہیں دی گئ۔

آج ہم پاکستان ڈائری میں آپ کی ملاقات مسلم لیگ ن کو پارٹی ترانہ دینے والے سنگر فرحان این ٹی ایف سے کروائیں گے ۔ 

فرحان نے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب سے ماسٹرز ان کامرس کیا ہے۔وہ ملٹی ٹیلنٹ ہیں گانا لکھتے بھی خود ہیں موسیقی بھی خود ترتیب دیتے ہیں اور پھر گانا گاتے ہیں ۔

ٹی آر ٹی سے بات کرتے ہوئے فرحان نے کہا انہوں نے باقاعدہ موسیقی نہیں سیکھی ۔بس کالج یونیورسٹی میں شوقیہ گا لیتا تھا۔ بچپن سے نعت خوانی بھی کی اور ہمشیہ انعامات جیتے۔شاعری بھی بہت کم عمری سے شروع کردی اس وقت میری ڈائری میں 300 گانے لکھے ہوئے تھے۔اکثر جب کالج کے کیفے میں گٹار لے کر گانے گاتا تو سب طالب علموں کی طرف سے پذیرائی ملتی۔وہاں پر ہی دوستوں نے کہا کہ عاطف اسلم آرہا ہے اب بھی وہاں پرفارم کرو۔وہاں پر لائیو سنگنگ کا مقابلہ جیتا اور وہاں سے ہی کرئیر کا آغاز ہوا ۔یونیورسٹی اف سنٹرل پنجاب کی طرف سے سنگر آف دی ائیر کا ایوارڈ ملا۔

2013 میں پی ٹی وی نے آل پاکستان مقابلہ کروایا ۔پورے پاکستان سے پیس سانگ کے لئے انٹریز مانگی تھیں۔میں نے بھی اپنا سانگ مقابلہ میں شامل کیا اور ایک ہزار لوگوں میں سے ایک سو لوگوں کی سلیکشن ہوئی۔اس میں سے گیارہ لوگ فائنل ہوئے۔میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ ان گیارہ میں سے تیسری پوزیشن پر آو گا۔گانا میں نے خود لکھا کمپوز کیا مجھے آل پاکستان تیسری پوزیشن ملی پانچ لاکھ روپے انعام اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دیا۔

اس ایوارڈ کے بعد پاکستان اور انٹرنیشل میوزک انڈسٹری میں لوگوں کو صحیح معنوں میں فرحان این ٹی ایف کے بارے میں پتہ چلا اور انکے باقاعدہ کرئیر کا آغاز ہوا فرحان کہتے ہیں وہ پارٹی نغموں کے ساتھ ساتھ ڈراموں فلموں انڈیا لندن امریکہ میں اپنی دھنیں بھیجتے ہیں ۔شفقت امانت علی ، شیراز اپل ، شازیہ منظور، ابرار الحق، نصیبو لال، رفاقت علی کے لئے گانے لکھ چکے ہیں۔انکی کمپوزیشن کو بہت پسند کیا گیاوہ کہتے ہیں گزشتہ برس میں نے ارجیت سنگھ کے لئے گانا لکھ رہا تھا فلمسازوں کو گانا اتنا پسند آیا کہ انہوں فرحان آپ یہ گانا گائیں میں نے دبئ میں گانا نما نما ریکارڈ کروایا ڈاکٹر زوس نے ووکل لئے۔یہ گانا انڈین پنجابی فلم لکیریاں میں شامل کیا گیا۔

فرحان کہتے ہیں میں پاپ میوزک راک ، پنجابی ہپ ہاپ،کلاسیکل موسیقی پلے بیک سنگنگ ہر طرح کی موسیقی پر کام کرتا ہو۔میرا اس وقت فوکس پنجابی ہپ ہاپ ہے حال ہی میں 13 کنسرٹ کئے ہیں ۔اب 30 اور 31 کو پھر میرے مزید دو شو ہیں۔امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے میوزک انڈسٹری پر بھی خوشگوار اثر پڑا ہے۔

فرحان این ٹی ایف نے اپنے مشہور پارٹی نغمے میاں دے نعرے وجنے و وجنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2012 کے اختتام پر ناصر علی ناصر کے ساتھ مشورہ کرکے کلچرل ٹیون پر میاں دے نعرے کو ترتیب دیا ۔میوزک ایاز سونو نےدیا اور 2013 میں اپنے پیج سے ریلیز کیا۔وہاں سے گانا بہت مشہور ہوگیا تین چار سال لوگوں کو معلوم نہیں ہوسکا گانا میں نے گایا ہے۔

پھر میں نے میری ہمشیرہ نے ٹویٹس کئے میں سی ایم ہاوس گیا وہاں انہیں بتایا کہ یہ میرا گایا ہوا گانا ہے۔میں نے ریکارڈنگ دیکھائی گانا گا کر سنایا ۔اب جاکر کہیں مجھے ایک دو پارٹی جلسوں میں بلایا گیا ہے۔میں نے میاں شہباز شریف پر بھی گانا بنایا ہے کہ جیدی فلک تک اےپرواز ادا نام اے میاں شہباز وہ بھی جلد ریلیز ہورہا ہے ۔علیم خان کی ٹیم کی فرمائش پر پی ٹی آئی کے لئے بھی ایک پارٹی سانگ گایا جاگ اٹھو ۔

وہ کہتے ہیں کہ میاں محمد نواز شریف نے مجھے نا ہی بلایا اور نا ہی میرے کام کو سراہا ۔مریم نواز صاحبہ نے ایک بار ٹویٹ کیا تھا لیکن میری خواہش کہ وہ مجھے پرفارمنس کےلئے مدعو کریں اور میری کام کو پذئرائی دیں ۔مسلم لیگ کی آفیشل ویب سائٹ پر میرا گانا موجود ہے لیکن اس پر میرا نام درج نہیں ہے۔مصدق ملک صاحب سے زاتی طور پر ملا ان سے بھی درخواست کی کہ میرا نام ویب پر درج کیا جائے لیکن ڈیڑھ سال ہونے کو ہے کچھ نہیں ہوا۔

میرے سوال پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ فرحان کے ساتھ این ٹی ایف کا مطلب ہے نیو ٹیلنٹڈ فرحان یہ نام انہیں انکی یونیورسٹی میں دیا گیا۔فینز کے لئے انہوں کہا کہ انکے پیار کا شکریہ وہ کہتے ہین میرے فینز کو چاہیے میرا نام گوگل کریں دیکھیں کہ گائیکی کے ساتھ ساتھ میری موسیقی اور شاعری بھی انکے سامنے آئے ۔فینز کو چاہیے وہ موسیقی کو میرے اصل بیچ سے شئیر کروائیں۔میرا فیس بک پیج Fb/@farhanntfofficial  ہے۔

وہ کہتے ہیں آنے والے دنوں میں رفاقت علی خان کا پراجیکٹ آرہا ہے اس پر بہت محنت کی ہے اسکے کے بعد میرے اپنے تین گانے ریلیز ہوگے جس میں آپ مجھے دیکھ سکیں گے۔



متعللقہ خبریں