پاکستان ڈائری - 23

سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی طرف سے لکھی گئ کتاب بہت سے تنازعات کا شکار ہوگئ ہے

پاکستان ڈائری - 23

پاکستان ڈائری - 23

سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی طرف سے لکھی گئ کتاب بہت سے تنازعات کا شکار ہوگئ ہے۔پی ٹی آئی کی طرف سے کتاب کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا گیا ہے اور ریحام خان کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان نے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے۔تاہم یہاں پر ایک افسوسناک پہلو جو سامنے آیا وہ اس متنازعہ کتاب میں وسیم اکرم کی اہلیہ ہما وسیم اکرم کے بارے میں نازیبا کلمات کہے گئے جوکہ یہاں لکھے بھی نہیں جا سکتے ۔

وسیم اکرم کی اہلیہ ہما 2009 میں انتقال کرگئ تھیں ۔ان کے حوالے سے الزامات نے وسیم اکرم اور انکے فینز کو شدید رنجیدہ کردیا اور stay strong wasim bhai  سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ریحام خان سے صرف ایک بار اپنی اہلیہ کے ساتھ ملے ۔ریحام خان نے کتاب میں صرف پیسے پاور اور شہرت کے لئے الزامات لگائے ان کے جھوٹے الزامات سے ظاہر ہے کہ کچھ لوگ سستی شہرت کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔وسیم اکرم نے مزید کہا ریحام خان نے ایسی عورت پر الزام لگائے جوکہ دنیا میں موجود ہی نہیں ان کے الزامات سے دھچکا لگا یہ سب جھوٹ ہے۔

سوشل میڈیا صارف ڈاکٹر فرحان خان نے لکھا کہ وسیم بھائی آپ چیمپئن ہیں اور ہمیشہ پاکستان کے چمپئن رہیں گے ۔عابدہ منیر نے ٹویٹ کیا وسیم بھائی ہمت بنائے رکھیں آپ کے اور ہما بھابھی کے لئے بہت سا احترام ۔

قمر گوندل نے ٹویٹ کیا کہ ریحام کی طرف سے وسیم اکرم کی مرحومہ اہلیہ پر لگائے گئے الزامات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ڈاکٹر عالیہ نے ٹویٹ کیا تمام پاکستان وسیم اکرم کے ساتھ ہے۔دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور صحافی ان الزامات پر تاسف کا اظہار کرتے رہے۔

 



متعللقہ خبریں