پاکستان ڈائری - 26

دوران الیکشن اکثر پاکستانی سوشل میڈیا پر صدر ایردوان کی کامیابی کے لئے دعاگو رہے اور انکی جیت کی خبر آتے ہی ترک عوام اور صدر رجب طیب ایردوان کو مبارکباد دینے لگے

پاکستان ڈائری - 26

پاکستان ڈائری - 26

ترکی میں صدراتی انتخابات اور 27ویں ٹرم عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل اور صدر رجب طیب ایردوان کامیاب ۔ٹرکش ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کی اردو سروس کے مطابق رجب طیب ایردوان نے 52،50 فیصد اور محرم انجے نے 30،80 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔صدر ایردوان 15 سال سے اقتدار میں ہیں اور عوام میں بہت مقبول ہیں ۔پاکستان کے عوام بھی ترکی کے ساتھ خاص محبت کا رشتہ رکھتے ہیں ۔دوران الیکشن اکثر پاکستانی سوشل میڈیا پر صدر ایردوان کی کامیابی کے لئے دعاگو رہے اور انکی جیت کی خبر آتے ہی ترک عوام اور صدر رجب طیب ایردوان کو مبارکباد دینے لگے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں صدر پاکستان ممنون حیسن کی طرف سے ترک صدر رجب طیب ایردوان کو مبارکباد دی گی اور کہا گیا کہ بھاری ٹرن آوٹ ترکی کی مستحکم جمہوریت کی گواہی دیتی ہے۔ سابق وزیر اعلی پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے صدر ایردوان کو ٹرکش زبان میں ٹویٹ کرکے مبارک دی۔انہوں نے کہا ترک عوام نے آج بول دیا صدر ایردوان کو آج عوام کی طرف سے تاریخی ووٹ ڈالے گئے ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کے عوام صدر اورحکومت کی طرف سے صدر ایردوان کو الیکشن میں کامیابی پر بہت بہت مبارک باد۔

مقبوضہ کشمیر سے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھی صدر ایردوان کو کامیابی پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ ہم کشمیری حقوق کے بڑے سپورٹر صدر ایردوان کو جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ہماری دعاییں ترک عوام کے ساتھ ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان  نے اپنے ٹویٹ میں صدر ایردوان کو انتخابی معرکے میں جیت کی مبارکباد دی اورکہا کہ صدر ایردوان کا دور صدرات ترک عوام کے لیے استحکام اور خوشحالی کا موجب بنے۔اسلام آباد کے حلقوں این اے ۵۳ ۵۴ سے جماعت اسلامی کے امیدوار میاں اسلم نے بھی اپنے ٹویٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہویے ترک صدر اور عوام کو مبارک باد دی ۔

سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی اور سابق رکن صوبایی اسمبلی حنا بٹ نے بھی ٹویٹ کرکے امت مسلمہ کے بہادر لیڈر صدر ایردوان کو مبارک باد دی۔ دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ٹویٹ کیے اسری غوری نے ٹویٹ کیا اور کہا ایردوان کی فتح امت مسلمہ کا فتح ،سعد مقصود نے ٹویٹ کیا صدر ایردوان کی جیت پر آنکھوں میں آنسو ٓاگئے

 



متعللقہ خبریں