پاکستان ڈائری - 52

آج ہم بات کریں انڈور پلانٹس کے حوالے سے جوکہ گھروں کے اندر لگا کر ہم ماحول کو خوشگوار بنا سکتے ہیں

پاکستان ڈائری - 52

پاکستان ڈائری - 52

اس سے پہلے ہم پاکستان ڈائری میں بہت بار کچن گارڈن اور درختوں کی افادیت پر بات کرچکے ہیں ۔گھروں میں سبزیاں کیسے لگانی ہیں گلی محلے اور لان میں کون سے درخت خطے کی مناسبت کے ساتھ لگائیں جائیں ہم زیر بحث لاچکے ہیں ۔آج ہم بات کریں انڈور پلانٹس کے حوالے سے جوکہ گھروں کے اندر لگا کر ہم ماحول کو خوشگوار بنا سکتے ہیں ۔زیادہ آبادی کم جگہ اور مہنگی تعمیرات کی وجہ سے اب بہت سے گھروں میں کیاریاں اور لان نہیں ہوتے۔بہت سے افراد فلیٹس میں رہائش پذیر ہیں اس لئے وہ بھی درخت پودے اور سبزیاں نہیں لگاپاتے۔ گھر کے اندر چھوٹے پودے رکھے جا سکتے ہیں جو کم روشنی کم پانی میں آسانی سے پروان چڑھ جاتے ہیں ۔ان کی موجودگی فرحت اور تازگی کا باعث ہے۔

ایلویرا aleo

ایلویرا باآسانی گھر کے اندر گملوں میں لگایا جاسکتا ہے ۔یہ بہت فائدہ مند پودا ہے آپ اسکو دوائی کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، اسکی جیل کو بالوں اور جلد پر لگایا جاتا ہے جس سے ان میں نئی جان آجاتی ہے۔ایلویرا کو کم پانی اور زیادہ دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ان کے گملے دھوپ کی طرف رکھے جائیں اور پانی کم دیا جائے ۔یہ پودا تین فٹ تک بڑھتا ہے۔

سپائیڈر پلانٹ spider plant

یہ انڈور پلانٹس میں مقبول ترین پلانٹ ہے۔یہ گملے، پاٹ، گلدان میں آسانی سے لگایا جاسکتا ہے۔ہلکی گیلی مٹی میں اس پودے کو لگایا جاتا ہے اور اسکو کم دھوپ اور کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔تاہم گرمی میں اس پر پانی کا ہلکا چھڑکاو کیا جائے۔اسکی پودے کی موجودگی ہوا کو صاف رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

پیس لیلیز peace lily 

پیس لیلیز ایسا پودا ہے جو فضا میں زہریلے مادوں کو ختم کرتا ہے۔ان کا قد 1 سے 6 فٹ کے درمیان ہوتا ہے۔یہ کم نمی اور کم روشنی میں پروان چڑھتے ہیں ۔اس کو ہرگز زیادہ پانی نا دیں ۔کم پانی یا زیادہ پانی اس کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔ہفتے میں ایک بار پانی اس کے لئے کافی ہے۔اس پودے کو بھی بچوں اور جانوروں کی پہنچ سے دور رکھیں اسکو کھانا نقصان دہ ہے۔

ربڑ پلانٹ  rubber plant

ربڑ پلانٹ بھی ہاوس پلانٹس میں مقبول عام پودا ہے۔اسکو عام طور پر بڑے گملوں میں لگایا جاتا ہے۔اس کی اونچائی پانچ سے چھ فٹ کے درمیان ہوتی ہے ۔اسکو کم پانی اور کم دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے ۔پانی صرف اس وقت دیا جائے جب اس کی مٹی خشک ہوجائے ۔یہ ہوا کو صاف کرنے میں بڑا معاون ہے۔

منی پلانٹ money plant

منی پلانٹ، چھوٹے گلدان، بوتل اور گملے میں باآسانی لگایا جاسکتا ہے۔اسکو بہت زیادہ پانی اور دھوپ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ہفتہ وار صرف پانی کا اسپرے بہت کافی ہے۔اسکی موجودگی ہوا کو صاف رکھتی ہے ۔اسکو لاونچ ، کچن اور اسٹڈی میں رکھا جائے تاکہ آکسیجن کا فلو زیادہ رہے۔یہ پودا بچوں اور جانوروں کی پہنچ سے دور رکھا جائے اس کے پتے زہریلے ہوتے ہیں۔


 بیمبو پام bamboo plam

بیمبو پلانٹ جسکو کو عرف عام میں بٹر فلائی پام بھی کہا جاتا ہے۔انڈور پلانٹس میں بھی ہوا اور صاف کرتا ہے اور ائیر پیورفائر پلانٹس میں شامل ہے۔بیبمو پام ماحول کی آلودگی کو کم کرتا ہے۔اسکو لو لائٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔پانی اس وقت دیا جائے جب اسکی مٹی خشک ہو۔اس پودے کو ماحول میں نمی پسند ہوتی ہے۔

اسکے علاوہ ڈیٹ پام ، بوسٹن فرن، چائینز ایور گرین ،ویپنگ فیگ، انگلش آئی وی وائے،لیڈی پام بھی ہوا کو صاف رکھنے میں معاون ہیں ان کو گھر میں لگائے جانا مفید ہے۔اگر آپ کے پاس لان یا کیاری نہیں بھی ہے تو کوئی بات نہیں ان پودوں کو گھر میں لگائیں اور قدرتی ماحول کے قریب رہیں ۔

 



متعللقہ خبریں