ترک فلاحی ادارے01

ترک ایجنسی برائے رابطہ

ترک فلاحی ادارے01

ترک فلاحی ادارے01

ترک فلاحی ادارے پروگرام  میں ہم    یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ،  ادارہ برائے سمند ر پار  مقیم ترک، ترک ہلال احمر  اور  ترک رابطہ  ایجنسی برائے تعاون جیسے  اداروں کے دنیا بھر میں جاری منصوبوں کا احوال بیان  کریں گے۔

اس سلسلے میں   آج  کے اس پروگرام میں ہم   ترک ایجنسی برائے اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر روشنی ڈالیں گے ۔

اس ایجنسی کا قیام    سن 1991 میں سویت یونین کے  بکھرنے  اور سرد جنگ کے خاتمے کے بعد وسطی ایشیائی  ریاستوں     سے  موجود قدیم  روایتی  و ثقافتی  رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کےلیے سال 1992    میں کیا گیا تھا ۔

 سن 1992 سے 2002 تک    اس ایجنسی کی   بیرون ممالک میں 12 شاخیں قائم تھیں  جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا گیا اور اب  یہ ایجنسی    اکسٹھ   رابطہ    شاخوں  کی مدد سے 170 ممالک میں  مصروف عمل ہے   جو کہ   دوست ممالک    کی ترقی اور  تعلقات کے فروغ   میں ان کا ہاتھ بٹا رہی ہے ۔



متعللقہ خبریں