قبرص کی علاقائی تقسیم کے نقشے اقوام متحدہ کے سیف میں محفوظ

سوئٹزر لینڈ  کے شہر جنیوا  میں مسئلہ قبرص کے حل کے لیے ہونے والے مذاکرات کے تیسرے روز طرفین نے  قبرص سے متعلق تیار کردہ نقشے پیش کیے ۔

قبرص کی علاقائی تقسیم کے نقشے اقوام متحدہ کے سیف میں محفوظ

سوئٹزر لینڈ  کے شہر جنیوا  میں مسئلہ قبرص کے حل کے لیے ہونے والے مذاکرات کے تیسرے روز طرفین نے  قبرص سے متعلق تیار کردہ نقشے پیش کیے ۔

ان نقشوں کو اقوام متحدہ کے سیف میں محفوظ کر دیا گیا ہے ۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدارتی ترجمان بارش برجو  نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ قبرصی ترکوں اور قبرصی یونانیوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر برائے قبرص اور دو ماہرین کے سامنے نقشے پیش کیے ہیں ۔  دونوں سربراہان نے ایک دوسرے کیطرف سے تیار نقشوں کو دیکھا ہے ۔ اب اقوام متحدہ کے ماہرین اس بات کا جائزہ لیں گے کہ قبرصی   ترک اور قبرصی یونانی ماہرین کیطرف سے تیار کردہ  یہ  نقشے مونٹ پیلیرین مصالحت کے مطابق  ہیں یا نہیں ۔ مونٹ پیلیرین  میں قبرصی یونانیوں  نے  تقریباً28٫2  فیصد اور قبرصی ترکوں نے 29٫2 فیصدکی شرح پر اتفاق کیا تھا ۔

یورپی یونین کے وزیرعمر چیلیک نے کہا ہے کہ قبرص میں  دو خود مختار مملکتوں پر مبنی دو قومی حل کا وہ خیر مقدم کریں گے لیکن اس معاملہ کا شمالی قبرص کو جنوبی قبرص میں شامل کرنے کی نظر سے جائزہ نہیں لیا جا سکتا ۔مذاکرات  کے چوتھے روز یعنی آج ضمانتی ممالک کی شرکت سے سلامتی اور ضمانتوں کے موضوع  پر ایک کانفرنس منعقد ہو گی جس میں ضمانتی ملک ترکی، یونان اور  برطانیہ کے وزراء خارجہ اورشمالی اور جنوبی قبرص کے وفود حصہ لیں گے ۔ یورپی یونین کے نمائندے مبصر کے طور پر کانفرنس میں حصہ لیں  گے ۔

اس کانفرنس کا افتتاح اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کریں گے ۔



متعللقہ خبریں