ترکی میں متعین بعض امریکی قونصل خانے جاسوسوں کے گڑھ ہیں: ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے انکشاف کیا ہے کہ  ترکی میں  متعین  بعض امریکی  قونصل خانوں میں جاسوس موجود ہیں

ترکی میں متعین بعض امریکی قونصل خانے جاسوسوں کے گڑھ ہیں: ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے  انکشاف کیا ہے کہ  ترکی میں  متعین  بعض امریکی  قونصل خانوں میں جاسوس موجود ہیں۔

 صدر نے کہا کہ  گولن تنظیم کے  جاسوس  امریکی قونصل خانوں میں   فتح اللہ گولن کی خدمت پر مامور ہیں  اس سے مشابہہ جاسوس امریکہ میں بھی ہیں جو پل  پل کی خبر  کانگریس کو دیتے ہیں۔

-

 صدر ایردوان نے بتایا کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور ان کے امریکی ہم منصب کے درمیان  ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس  میں  انہوں نے   اس بحران کے حل کےلیے ایک مشترکہ  کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی ہے    جس کے جواب کے ہم  منتظر ہیں۔

 روس سے  خریدے جانے والے  ایس 400 دفاعی نظام کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ ان  میزائلوں  کی مشترکہ تیاری  کا مرحلہ  بھی زیر غور ہے  جس  پر انشااللہ   جلد ہی عمل ہوگا۔  روسی صدر پوٹین سے اس کے بعد  ہم ایس 500 دفاعی نظام کے حصول کےلیے بھی بات چیت کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں