ترکی 3 سال کے اندر بلند سطح کی آمدنی والے ملکوں میں شامل ہو جائیگا، وزیر اعظم

زیر اعظم    یلدرم نے ایرزنجان  دفتر گورنر  اور بلدیہ  کے زیر اہتمام   "کاروباری  دنیا اور شہری  تنظیموں کے نمائندوں کی ملاقات" پروگرام میں شرکت کی

ترکی 3 سال کے اندر بلند سطح کی آمدنی والے ملکوں میں شامل ہو جائیگا، وزیر اعظم

وزیر اعظم  بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ   ترکی ، تین برسوں کے اندر درمیانی آمدن کے حامل  ملکوں  کے گروپ سے نکلتے ہوئے  بلند آمدنی والے  گروپ میں  شامل ہو جائیگا۔

وزیر اعظم    یلدرم نے ایرزنجان  دفتر گورنر  اور بلدیہ  کے زیر اہتمام   "کاروباری  دنیا اور شہری  تنظیموں کے نمائندوں کی ملاقات" پروگرام میں شرکت کی۔

انہوں نے   اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ترکی  نے 15 برسوں میں حاصل کردہ اعتماد  اور استحکام کی وساطت سے   ایک طویل سفر طے کیا ہے۔

ترکی کے اس سفر میں سن  2002 سے 2017  تک  تین گنا   ترقی   کرنے کے عقب میں اعتماد اور استحکام   کی حقیقت پوشیدہ  ہونے    کا ذکر کرنے والے جناب یلدرم نے بتایا کہ "اگر  اس قدر مضبوط  اقتدار، اعتماد  اور استحکام کا ماحول پیدا نہ ہوتا تو  کوئی بھی مستقبل کے حوالے سے سرمایہ کاری نہ کرتا۔"

انہوں نے  ترکی  کے طے کردہ  سفر کے ابھی بھی ناکافی ہونے پر زور دیتے  ہوئے  آئندہ کے تین برسوں  کے لیے منصوبہ بندی  کیے جانے کی وضاحت  کرتے ہوئے بتایا  کہ"ترکی   درمیانی سطح کی آمدنی   کے حامل ملک   سے بلند سطح کی آمدنی والے ملک کا درجہ حاصل کرے گا،  یعنی ہم  فی کس قومی آمدنی کو 13 ہزار ڈالر سے  بھی آگے لیجائیں گے، شرح نمو 5٫5 فیصد سے زائد ہو گی،  ہم  ہر برس  لاکھوں ہم وطنوں کو کام کاج  فراہم کریں گے۔"

ترکی کے پہنچنے والے  مرحلے پر توجہ مبذول کراتے  ہوئے وزیر اعظم نے  کہا کہ ہماری اس کامیابیوں کو ہر گز  نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔   لیکن  ہم ان پر ہی اکتفا نہیں کریں گے۔ یہ خطہ   مشکلات  سے بھرا ہوا ہے، یہ جغرافیہ ہماری  قسمت ہے، ہم اسے  اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے پر مجبور ہیں۔  ہم خطے میں   شام و عراق  میں انسانی المیہ میں مظلوموں سے بغلگیر ہونے والے واحد ملک ہیں۔ اندرون و بیرون ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ  پر عزم طریقے سے جاری ہے۔ ہمارا کل آج سے کہیں زیادہ خوبصورت ، درخشاں اور روشن ہو گا۔

 

 



متعللقہ خبریں