القدس کے بارے میں ٹرمپ کے فیصلے کے بعد ترکی بھر میں احتجاجی مظاہرے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے  کے خلاف  ترکی بھر میں ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے

القدس کے بارے میں ٹرمپ کے فیصلے کے بعد ترکی بھر میں احتجاجی مظاہرے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے  کے خلاف  ترکی بھر میں ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

فیصلے کے خلاف پورے ملک میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور امریکہ کے قونصل خانے اور سفارت خانے کے سامنے احتجاجی نعرے بلند ہوتے رہے۔

مظاہرین نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی مذمت کی۔

لیبر یونین میمور۔سن نے ملک کے 81 اضلاع میں بیک وقت پریس بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے فیصلے نے نئے قبضوں  اور تازہ جھڑپوں  کو ہوا دی ہے۔



متعللقہ خبریں