اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں ایک غیر متوقع مہمان کی شرکت

استنبول میں اسلامی ممالک کے سربراہان کی شرکت سے جاری اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے مہمان کے طور پر شرکت کی

اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں ایک غیر متوقع مہمان کی شرکت

ٹرم چئیر مین کی حیثیت سے ترکی کی اپیل پر منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں ایک غیر متوقع مہمان نے بھی شرکت کی۔

اطلاع کے مطابق استنبول میں اسلامی ممالک کے سربراہان کی شرکت سے جاری اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے مہمان کے طور پر شرکت کی۔

مادورو ایک اور مصروفیت کے سلسلے میں استنبول کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کے ساتھ تصویر اتروائی۔

واضح رہے کہ رکن ممالک کے سربراہان کی شرکت سے جاری اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے مقابل، ضروری  جوابی اقدامات  پر غور کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں