جس پر اعتبار کیا اسی نے تمھارا ہاتھ نہیں تھاما، ترک وزیر خارجہ

تم  لوگوں  کو مہرہ بنانے والوں نے آپ کو تنہا  چھوڑ دیا، کیا فائدہ ہوا ان پر اعتبار کرنے کا؟

جس پر اعتبار کیا اسی نے تمھارا ہاتھ نہیں تھاما،  ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے شامی علاقے عفرین کو  دہشت گردوں سے نجات دلانے کے بعد علیحدگی پسند تنظیم  وائے پی جی / PKK  کو  مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "تم لوگوں کو آلہ کار بنانے کے بعد ایک طرف پھینکنے والوں  پر آپ نے اعتبار کیا ، دیکھ لو اب نتیجہ۔"

چاوش اولو  نے شاخِ زیتون  کاروائی کے دائرہ عمل میں ترک مسلح افواج  اور آزاد شامی فوج  کے کل عفرین کے  مرکزی مقام پر  بھی کنٹرول سنبھالنے  کے حوالے سے ٹویٹر پر   اپنے پیغام میں کہا کہ "تم  لوگوں  کو مہرہ بنانے والوں نے آپ کو تنہا  چھوڑ دیا، کیا فائدہ ہوا ان پر اعتبار کرنے کا۔

وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں ترک مسلح افواج کی جانب سے عفرین میں ترک پرچم  کو لہرانے  کے مناظر اور صدر رجب طیب ایردوان کی  تقریر  پر مبنی ایک ویڈیو  بھی  شیئر کی۔

 



متعللقہ خبریں