فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے حوالے سے صدر ایردوان ۔ شاہ سلمان بات چیت

غزہ کی سرحدوں پر 62 فلسطینیوں کی شہادت کے واقعات  کے خلاف اُمتِ مسلم کے مشترکہ مؤقف کو پیش کرنے کی اہمیت پر زور

فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے حوالے سے صدر ایردوان ۔ شاہ سلمان بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان  نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز  الا سعود سے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ایوانِ صدر کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اس ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

غزہ کی سرحدوں پر 62 فلسطینیوں کی شہادت کے واقعات  کے خلاف اُمتِ مسلم کے مشترکہ مؤقف کو پیش کرنے کی اہمیت  کا ذکر کرنے والے صدر ایردوان و شاہ سلمان نے اسلامی تعاون تنظیم کے بروز جمعہ استنبول میں ہنگامی اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا۔

یاد رہے کہ صدر ایردوان نے اس سے قبل امیر ِ کویت شیخ صبا الا احمد الا جابر ، صدرِ فلسطین محمود عباس اور شاہ اُرون عبداللہ دوئم  سمیت ملیشیا کےو زیر اعظم مہاتر محمد  سے  اسی دائرہ کار میں ٹیلی فون پر  بات چیت کی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں