صدر ایردوان کا پاپائے روم سے رابطہ،مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کیتھولیک مسیحیوں کے روحانی  پیشوا پاپائے روم فرانسیس سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں القدس کی  تازہ صورت حال اور  فلسطینی مظاہرین  کے خلاف اسرائیلی    بربریت   پر تبادلہ خیال کیا گیا

صدر ایردوان کا پاپائے روم سے رابطہ،مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کیتھولیک مسیحیوں کے روحانی  پیشوا پاپائے روم فرانسیس سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔

 صدارتی ذرائع کے مطابق ، اس بات چیت میں   القدس کی  تازہ صورت حال اور  فلسطینی مظاہرین  کے خلاف اسرائیلی    بربریت   پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 صدر ایردوان نے    پاپائے روم سے کہا کہ  القدس 3 آفاقی  مذاہب    کےلیے مقدس ہے  کہ جہاں نہتے فلسطینیوں پر   اسرائیلی فوج کے حملے  شرمناک  عمل ہیں۔

 اس موقع پر پاپائے روم نے بھی  کہا کہ القدس  کی حیثیت    کو خصوصی اہمیت دینے کی  ضرورت ہے  جبکہ بحالی امن کےلیے  خطے میں دو ریاستی   نظریے  پر مبنی سیاسی حل  ناگزیر ہے ۔

  مقدس پدر  نے کہا کہ  مسلمانوں کا  مشرق وسطی میں قتل عام  ناقابل قبول ہے  اور ہم چاہتےہیں کہ  عالمی برادری  اس تنازعے کے سیاسی حل کےلیے  اقوام متحدہ کی زیر نگرانی اقدام اٹھائے۔

علاوہ ازیں انہوں نے ماہ صیام کے آغاز کی مناسبت سے صدر ایردوان کو مبارک  باد بھی پیش کی ۔

 

 



متعللقہ خبریں