دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیارے ماہ جون میں ترکی کے پاس ہوں گے

ترکی   پہلا ایف۔35 لڑاکا طیارہ 21 جون کو امریکہ میں منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ حاصل کرے گا

دنیا  کے جدید ترین لڑاکا طیارے ماہ جون میں ترکی کے پاس ہوں گے

ترکی  کے پہلے ایف۔35 جنگی طیاروں  کی حوالگی میں اب گنتی کے چند ہی دن باقی بچے  ہیں۔

متحدہ امریکہ سے خریدے گئے ایف۔35 اے لڑاکا طیارے کی نئی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔

دفاعی صنعت کی سیکریٹریٹ نے ترک پرچم بردار ایف۔35  کے لاک ہیڈ مارٹن ٹیکساس تنصیبات  سے اڑان بھرنے  کے مناظر کو ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔

ان مناظر میں طیارے کی دم پر  ترک پرچم کی موجودگی باعث ِ توجہ  ہے۔

ترکی   پہلا ایف۔35 لڑاکا طیارہ 21 جون کو امریکہ میں منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ حاصل کرے گا۔

پائلٹوں کی تربیت  اور دوسرے طیارے کی بھی حوالگی کے بعد انہیں ترکی لایا جائیگا۔

یہ  طیارہ 2019 کے  موسم ِ خزاں سے  ترکی کے آسمانوں میں  دکھائی دے گا۔

اس طیارے کی خرید سے  ترک دفاعی صنعت اور معیشت کو اہم سطح کا فائدہ پہنچے گا۔

واضح رہے  کہ  ترکی نے ایک 100 عدد ایف۔35 لینے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے  اور پہلے مرحلے میں  30 طیارے  ترک فضائیہ کے سُپرد  کیے جائینگے۔

 



متعللقہ خبریں