صدرایردوان نے افریقی ممالک کو بھی مقامی کرنسی میں تجارت کی پیشکش کر دی

صدر رجب طیب ایرودان  نے ترک۔افریقہ اقتصادی و تجارتی فورم سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ مشترکہ تجارت میں افریقہ مقامی کرنسی کے استعمال کو فروغ دے

صدرایردوان نے افریقی ممالک کو بھی مقامی کرنسی میں تجارت کی پیشکش کر دی

 صدر رجب طیب ایرودان  نے  افریقی ممالک سے کہا ہے کہ وہ  ترکی کے ساتھ مشترکہ تجارت میں مقامی کرنسی کے استعمال کو فروغ دیں ۔

 صدر نے یہ بات انقرہ میں  ترک۔افریقہ اقتصادی و تجارتی فورم    سے خطاب کے دوران کہی ۔

انہوں نے افریقی ممالک سے اقتصادی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتےہوئے  کہا کہ  آج سے 15 سال قبل      ترکی کے گنے چنے افریقی ممالک سے تعلقات استوار تھے مگر اب سفارتی روابط کے حوالے سے   اس کا شمار دنیا میں  چھٹے نمبر پر ہوتا ہے ۔

 صدر نے بتایا کہ   ترک- افریقہ مشترکہ  اجلاس کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں زیر غور ہیں  جو کہ اگلے سال استنبول میں منعقد ہوگا۔

 انہوں نے   حاضرین سے کہا کہ  عالمی برادری  اسرائیل کے وحشیانہ مظالم پر خاموش ہے  مگر  افریقی ممالک نے مسئلہ فلسطین پر حق کی آواز  کو لبیک کہا ہے ۔

  جناب ایردوان نے  شرکا٫ سے   کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ   افریقی ممالک اپنی مقامی کرنسیوں میں  ترکی سے تجارت کو فروغ دیں ۔

آخر میں  انہوں نے کہا کہ کسی نے ہمیں  یہ خود مختاری  سونے کی طشتری میں پیش نہیں کی بلکہ  ترکی اور افریقی ممالک   نے آزادی کی نعمت  اپنا خون بہا کر اور  غلیظ سودے بازی  سے خود کو بچا کر  حاصل کی ہے   ۔

 



متعللقہ خبریں