صدر ایردوان کی امریکی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت

صدور نے دونوں ملکوں کے مابین تعاون کو ہر شعبے میں مزید آگے بڑٰھائے جانے پر اپنے اپنے عزم کا اظہار کیا

صدر ایردوان کی امریکی صدر سے ٹیلی فون  پر بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ایوانِ صدر سے جاری کردہ معلومات کے مطابق  اس بات چیت   میں دو طرفہ معاملات سمیت  سعودی صحافی جمال خاشقجی  قتل، امریکہ میں جاری دہشت گرد تنظیم فیتو کے بارے میں تحقیقات اور شام میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد سمیت دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے بارے میں  تبادلہ خیال کیا گیا۔

جناب ایردوان نے  امریکی صدر سے کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بھیٹنے والوں کے لیے تعزیت کی۔

جمال خاشقجی قتل کے تمام تر رازوں سے پردہ اٹھانے اور اس واقع کی پردہ پوشی کرنے  کی اجازت نہ دیے جانے   کے معاملے میں اتفاق کرنے والے دونوں سربراہان نے  تمام تر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں جمہوریہ ترکی اور امریکہ  کے کہیں زیادہ تعاون کی حالت میں ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں سربراہان نے منبج روڈ میپ کے دائرہ کار میں مشترکہ گشتی کاروائیوں کے عمل کو شروع کیے جانے پر اپنی ممنونیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جانا چاہیے۔

صدر ایردوان نے امریکہ کے علیحدگی پسند تنظیم PKK کی شام میں شاخ سے تعاون کو فی الفور ختم کیے جانے کی توقع کا بھی اظہار کیا ۔

صدور نے دونوں ملکوں کے مابین تعاون کو ہر شعبے میں مزید آگے بڑٰھائے جانے پر اپنے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں