سال کے پہلے 11 دن میں 192 تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک

سن 2017 میں ایک لاکھ 71 ہزار  مہاجرین  یورپ پہنچے  ہیں جبکہ 3 ہزار 116 بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں، رپورٹ

سال کے پہلے 11 دن میں 192 تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک

عالمی ہجرت تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ  رواں سال کے پہلے 11 دنوں میں  بحیرہ روم سے یورپ  جانے کی کوشش میں 192 پناہ گزین  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تنظیم کے ترجمان جوئل مل مین  نے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں  پریس بریفنگ میں  کہا کہ یہ "در  حقیقت ایک جان لیوا  سال کا آغاز  ہوا ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس اسی دورانیہ میں 12 پناہ گزین بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہو ئے تھے۔

سمندری راستے اس سال 1 ہزار 476  پناہ گزین  یورپ پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں جن میں سے 614 یونان، 577 اٹلی اور 285 اسپین کے ساحلوں  پر پہنچے ہیں۔

تنظیم کی رپورٹ کے مطابق سن 2017 میں ایک لاکھ 71 ہزار  مہاجرین  یورپ پہنچے  ہیں جبکہ 3 ہزار 116 بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں