شواہد ملنے کی صورت میں ہم شام میں آپریشن کریں گے: امانوئیل ماکرون

شام میں اسد انتظامیہ کے، شہریوں کے خلاف کیمیائی اسلحہ استعمال کرنے سے متعلق شواہد ملنے کی صورت میں ہم کیمیائی اسلحے کی موجودگی کے مقام کو نشانہ بنائیں گے: امانوئیل ماکرون

شواہد ملنے کی صورت میں ہم شام میں آپریشن کریں گے: امانوئیل ماکرون

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ شام میں اسد انتظامیہ کے، شہریوں کے خلاف کیمیائی اسلحہ استعمال کرنے سے متعلق شواہد ملنے کی صورت میں ہم کیمیائی اسلحے کی موجودگی کے مقام کو نشانہ بنائیں گے۔

ایلس پیلس میں اخباری نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں ماکرون نے کہا ہے کہ شام میں شہریوں کے خلاف کیمیائی اسلحے کا استعمال فرانس کی ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں شہریوں کے خلاف کیمیائی اسلحے کے استعمال کے بارے میں   فی الوقت ہمارے پاس شواہد موجود نہیں ہیں اور ہم اس موضوع پر سنجیدگی سے نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شامی انسانی حقوق کے نیٹ ورک  نے جاری کردہ اعلان میں کہا تھا کہ اسد انتظامیہ اس وقت تک 211 دفعہ شہری رہائشی مراکز پر کیمیائی حملے کر چکی ہے اور ان حملوں میں ایک ہزار 357 شہریوں سمیت ایک ہزار 421 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں