مسلمان مخالف میڈیا معاشرے میں زہر گھول رہا ہے، سعیدہ وارثی

بعض میڈیا ادارے  اسلام اور مسلمان شہریوں کو سن 2011 کے مقابلے میں آج زیادہ منفی نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں

مسلمان مخالف میڈیا معاشرے میں زہر گھول رہا ہے، سعیدہ وارثی

برطانوی پارلیمنٹ کی بالائی شاخ  ہوم آف لارڈز  کی  رکن سعیدہ  وارثی کا کہنا ہے کہ   برطانوی میڈیا میں  مسلمان مخالف  خبریں  برطانوی  معاشرے میں  زہر گھول رہی  ہیں۔

پارلیمانی داخلی امور کمیشن کے "نفرت انگیز جرائم  اور اس کے پر تشدد نتائج" کے زیر عنوان  ایک نشست میں شامل  ہونےو الی وارثی  نے بتایا  کہ جزیرے   کا پریس  مسلسل  برطانوی  مسلمانوں کو ہدف بناتا  رہتا ہے۔

ان کا کہنا  ہے کہ  بعض میڈیا ادارے  اسلام اور مسلمان شہریوں کو سن 2011 کے مقابلے میں آج زیادہ منفی نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں۔

وارثی نے بتایا کہ   ان منفی  خبروں کے باعث معاشرے کے بعض افراد روز مرہ  کی زندگی کو خوف  کے احساسات کے ساتھ بسر کرنے لگے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ برطانیہ میں تقریباً 3 ملین مسلمان آباد ہیں  جو کہ ملکی آبادی کے 5 فیصد کو تشکیل دیتے  ہیں۔



متعللقہ خبریں