جی-7 اعلامیئے کی توثیق نہ کرتےہوئے ٹرمپ نےمایوس کیا:مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے جی سیون اجلاس  کے اعلامیے کی توثیق نہ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو مایوس کن قرار دیا

جی-7 اعلامیئے کی توثیق نہ کرتےہوئے ٹرمپ نےمایوس کیا:مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے جی سیون اجلاس  کے اعلامیے کی توثیق نہ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک مایوس کن پیش رفت ہے لیکن یورپی یونین امریکہ کے  اضافی محصولات پر مشترکہ جوابی اقدامات اٹھائے گی۔

جرمن نشریاتی ادارے"  اے آر ڈی"   سے  گفتگو میں مرکل نے کہا کہ جی 7  اجلاس کا نتیجہ بہت اچھا نہیں رہا۔

 اس گروپ کے مشترکہ بیان میں ایک دوسرے سے اختلاف کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

  دوسری جانب امریکہ  نے اس اجلاس  کی ناکامی کا الزام کینیڈا پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے  پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔



متعللقہ خبریں