یورپی یونین کے سال 2019 کے عمومی بجٹ پر اتفاق ہو گیا

یورپی یونین کے سال 2019 کے عمومی بجٹ  کے مطابق آئندہ سال یونین کی آمدنی 165.8  بلین اور مصارف 148.2  بلین یورو ہوں گے

یورپی یونین کے سال 2019 کے عمومی بجٹ پر اتفاق ہو گیا

یورپی یونین کے سال 2019 کے عمومی بجٹ  کے مطابق آئندہ سال یونین کی آمدنی 165.8  بلین اور مصارف 148.2  بلین یورو ہوں گے۔

یورپی یونین کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق   یورپی یونین کونسل اور یورپی پارلیمنٹ کے درمیان سال 2019 کے یورپی یونین بجٹ سے متعلق مذاکرات میں آخر کار مفاہمت طے پا گئی ہے اور اس طرح یورپی یونین  کے 2019 کے بجٹ  میں آمدنی 165.8  بلین اور مصارف 148.2  بلین یورو ہوں گے۔

بجٹ میں ترقی، اقتصادیات اور روزگار کے پروگراموں کے لئے 80.5 بلین یورو، کاشتکاروں کے ساتھ تعاون کے لئے 59 بلین یورو، تحقیق و ترقی کے پروگرام ہوریزون 2020 کے لئے 12.2 بلین یورو، تعلیمی پروگرام آراس موس کے لئے 2.8 بلین یورو مخصوص کئے جائیں گے۔

بجٹ میں ترکی میں موجود شامی مہاجرین  کے لئے امدادی پروگراموں کو بھی 1.45 بلین یورو مہیا کئے جائیں گے۔

بجٹ پر اتفاق رائے کے بعد یورپی یونین کونسل اور یورپی پارلیمنٹ کا بجٹ سمجھوتے کی باقاعدہ منظوری دینا ضروری ہے۔

بجٹ ،رکن ممالک کی طرف سے مشترکہ طور پر قائم کئے گئے سیاسی و اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے استعمال کیا جائے گا اور اس کے ایک اہم حصے کا ہدف رکن ممالک کے درمیان اقتصادی و سیاسی اتحاد کو مضبوط بنانا ہے۔

یورپی یونین بجٹ کی آمدنی کے حصے بڑے پیمانے پر رکن ممالک کی طرف سے مہیا کردہ وسائل  پر جبکہ مصارف    کے حصے زراعت، اقتصادیات اور تعمیری فنڈز مثلاً تحقیق، تعلیم، خارجہ تعلقات، توسیع اور اداراتی مصارف پر مشتمل ہیں۔

یورپی یونین بجٹ  کی مانیٹرنگ کا کام لکسمبرگ کے یورپی آڈٹ آفس کی طرف سے کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں